انسانی جسم میں دوائی پہنچانے کیلئے روبوٹ کی تیاری کا منصوبہ

انسانی جسم میں دوائی پہنچانے کیلئے روبوٹ کی تیاری کا منصوبہ

جرمنی کے ماہرین نے ایک چھوٹا جیلی فش روبوٹ بنایا ہے جو اشیا کو لے جاسکتا ہے اور منزل پرپہنچ کر خودکو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔

میونخ(نیٹ نیوز)کسی تار کے بغیر کام کرنے والا ’’جیلی فِش روبوٹ ‘‘صرف 5 ملی میٹر جسامت رکھتا ہے ، اس کو کنٹرول کرنے اور چلانے کیلئے اس پر مقناطیسی ذرات لگائے گئے ہیں جو بیرونی مقناطیسی میدان کے زیرِ اثر کام کرتے ہیں ۔ اگلے مرحلے پرجیلی فش روبوٹ کو انسانی جسم میں داخل ہونے کے قابل بنایا جائے گا جہاں یہ دوائیں پہنچانے اور شفا دینے کا کام بھی کرسکے گی لیکن اب بھی یہ منزل قدرے دور ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں