کورونا وائرس سے آگاہی کیلئے ’’کورونا ہیلمٹ‘‘ کا استعمال
بھارت میں پولیس کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کیلئے ’’کورونا ہیلمٹ ‘‘کا استعمال کیا جا رہا ہے
چنئی (نیٹ نیوز)بھارت میں پولیس کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کیلئے ’’کورونا ہیلمٹ ‘‘کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ چنئی کی سڑکوں پر پولیس کو کورونا وائرس کی مائیکرو سکوپک تصویر کی طرح دکھنے والے تھری ڈی ہیلمٹ پہنے ہوئے دیکھا جا رہا ہے ۔ کورونا ہیلمٹ تیار کرنے والے آرٹسٹ گوتھم کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں عوام کروناوائرس کی صورتحال کو لے کر غیر سنجیدہ ہے جبکہ پولیس ان لوگوں کو مسلسل گھر میں رہنے کی تاکید کر رہی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے جبکہ ایک پولیس انسپکٹر نے ہیلمٹ کو فائدہ مند قراردیاہے ۔