54سالہ شخص ضرورت سے زیادہ ٹافیاں کھا کر چل بسا
امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ شخص کو ٹافیاں بے حد پسند تھیں اور بدقسمتی سے یہ شوق ان کی جان لے گیا
بوسٹن (نیٹ نیوز)54سالہ امریکی شہری گزشتہ چند ہفتوں سے روزانہ ٹافیوں سے بھرا آدھا پیکٹ کھا لیا کرتا تھا اور روزانہ ایسا کرنے سے ایک دن ان کی حرکت قلب بند ہوگئی اور وہ انتقال کرگیا۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ متعدد میٹھی چیزوں میں بلیک لیکورس موجود ہوتا ہے جوجسم میں موجود دیگر نمکیات کے توازن کو بگاڑ دیتا ہے ۔مرنے والے شخص نے چند ہفتے قبل ہی اپنی ٹافیوں کا فلیور تبدیل کرکے بلیک لیکورس فلیور کی ٹافیاں کھانا شروع کردی تھیں۔