گھر کی ہر چیز کو پٹ سن سے اور حسین بنانے کا ہنر
پاکستان خاتون نے پٹ سن سے گھریلو سجاوٹ کی چیزیں بناکر دنیا کو حیران کردیا
راولپنڈی (نیٹ نیوز)راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی فنکار خاتون فضا ناز پٹ سن سے گھریلو سجاوٹ کی ایک سے بڑھ کر ایک چیزبنانے کا ہنر رکھتی ہیں،وہ بچپن سے ہی یہ کام کررہی ہیں تاہم گھر میں آنے والی مالی مشکلات نے ان کے ذہن میں ایک خیال ابھارا اور انہوں نے اپنے اس ہنر کو کمائی کا ذریعہ بنالیا ۔فضاناز کاکہناہے کہ گھر میں کوئی چیز ایسی نہیں جسے پٹ سن سے نہ سجایا جاسکتا ہو،کھلونوں ،تصویروں اور فرنیچر کو پٹ سن سے اور زیادہ حسین بنایا جاسکتاہے ۔