48سال بعد لائبریری کی 2کتابوں کی بذریعہ ڈاک واپسی

48سال بعد لائبریری کی 2کتابوں کی بذریعہ ڈاک واپسی

48سال قبل پڑھنے کیلئے لی گئی دوکتابیں ہمپشائر لائبریری کو واپس مل گئیں، کتابیں واپس بھیجنے والے نے تاخیر کرنے پر معافی نامہ بھی ارسال کیا ہے

لندن (نیٹ نیوز)ان 2نایاب کتابوں میں تھامس دی ٹینک انجن اور لرننگ ان کلرز سیریز کی ایک کتاب شامل ہیں جو لائبریری کو ڈاک کے ذریعے واپس بھیجی گئی ہیں۔ کتابوں کیساتھ ایک شخص کی جانب سے بھیجے گئے نوٹ پر اینڈی نامی شخص کے دستخط تھے جنہوں نے ان کتابوں کو اتنا عرصہ رکھنے پر انتظامیہ سے معافی مانگی ہے ۔ہمپشائر کاؤنٹی کونسل نے ان کتابوں پر تاخیر سے واپس آنے کی فیس وصول نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں