خوفناک آواز والا حیرت انگیز پرندہ ’’مشین گن ووڈ پیکر‘‘

خوفناک آواز والا حیرت انگیز پرندہ ’’مشین گن ووڈ پیکر‘‘

فطرت کے کارخانے میں حیرت انگیز پرندے موجود ہے اور ایسا ہی ایک پرندہ ووڈپیکرہے جو اپنی چونچ سے درختوں میں سوراخ کرتا ہے

ہوانا(نیٹ نیوز)لیکن ووڈ پیکر کی ایک قسم ایسی بھی ہے جسے اپنی خوفناک آواز کی بنا پر مشین گن ووڈپیکر بھی کہا جاسکتا ہے ۔خوفناک آواز والے اس ووڈ پیکر کو ناردرن فلِکرز بھی کہا جاتا ہے جو وسطی و شمالی امریکہ، کیوبا اور کیمن جزائر میں عام پائے جاتے ہیں۔ انہیں اپنی چونچ کسی دھاتی شے سے ٹکرانے کا جنون ہوتا ہے اور اسی بنا پر وہ جب تیزی سے چونچ مارتے ہیں تو مشین گن جیسی آواز پیدا ہوتی ہے جو دور دور تک سنائی دیتی ہے ۔اس پرندے کی لمبائی سات سے پندرہ سینٹی میٹر تک ہوتی ہے ۔ موسمِ بہار سے موسمِ گرما کے دوران بھوری چونچ والا یہ خوبصورت پرندہ بہت شور کرتا ہے ۔ اس کے چونچ مارنے کے عمل کو ڈرمنگ کہا جاتا ہے جس سے تیزرفتار فائرنگ کا گمان ہوتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں