ندی میں پراسرار جھاگ پھیل گئی ،مقامی افراد کو تشویش

ندی میں پراسرار جھاگ پھیل گئی ،مقامی افراد کو تشویش

انڈونیشی دارالحکومت جکارتہ میں برف جیسی پراسرار سفید جھاگ ایک کینال میں پانی کی سطح پر پھیل گئی ہے جس سے مقامی افراد تشویش کا شکار ہوگئے

جکارتہ(نیٹ نیوز) جکارتہ کے علاقے مارونڈا میں مشرقی برساتی کینال میں حالیہ برسوں کے دوران اس طرح کا جھاگ عموماً بارشوں کے سیزن میں نظر آتا ہے ۔اس جھاگ کی وجہ کیا ہے وہ تو مکمل طور پر واضح نہیں مگر سیال فضلے بشمول گھروں میں استعمال ہونے والے ڈیٹرجنٹ اور کارخانوں سے خارج ہونے والے مواد کو اس کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے ۔انڈونیشیا میں گرین پیس کے رکن عطا رشیدی کے مطابق عام وجہ ممکنہ طور پر جکارتہ میں دریا میں گھروں کے فضلے اور کچرے کو ڈالنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بارش کے موسم میں عموماً دریا میں اوپری بہاؤ بڑھنے سے پلاسٹک کا کچرا اور دیگر مواد ایک جگہ اکٹھا ہوجاتا ہے ، شہر کے اندر پانی کی صفائی کا نظام درست کیا جانا چاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں