460 کروڑ سال پرانے شہابِ ثاقب میں زندگی کا راز؟

460 کروڑ سال پرانے شہابِ ثاقب میں زندگی کا راز؟

برطانوی کاؤنٹی گلوسیسٹرشائر میں ایک کھیت سے گزشتہ برس ملنے والے ، 460 کروڑ سال قدیم شہابِ ثاقب کے بارے میں ماہرین کو امید ہے کہ یہ زمین پر زندگی کی ابتداء سے متعلق ہمارے اہم ترین سوال کا جواب فراہم کرسکے گا

لندن(نیٹ نیوز)یہ شہابِ ثاقب ‘‘ایسٹ اینگلین ایسٹروفزیکل ریسرچ آرگنائزیشن’’ کے ڈیرک رابسن نے دریافت کیا تھا جس پر لفبرا یونیورسٹی میں تحقیق جاری ہے ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا تھا کہ یہ شہابِ ثاقب اس زمانے سے تعلق رکھتا ہے کہ جب ہمارا سیارہ زمین نیا نیا وجود میں آیا تھا اور شدید گرم، پگھلے ہوئے گولے کی شکل میں تھا۔ امید ہے کہ اس کے اندر موجود مادّے بھی اب تک اسی حالت میں ہوں گے کہ جیسے وہ آج سے اربوں سال پہلے تھے ۔ان حصوں کا تفصیلی مطالعہ ہمیں زمین پر زندگی کی ابتداء سے متعلق معمے کا بہتر جواب حاصل کرنے میں مدد فراہم کرسکے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں