یہ مشینی گردہ شاید ڈائلسز مشین کی جگہ لے سکے گا

یہ مشینی گردہ شاید ڈائلسز مشین کی جگہ لے سکے گا

گردے ناکارہ ہونے کی صورت میں مریضوں کو ہفتے میں کم ازکم ایک مرتبہ تکلیف دہ اور پیچیدہ ڈائلسز کرانا پڑتا ہے

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)لیکن اب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو کے سائنسدانوں نے مصنوعی حیاتیاتی گردہ تیار کیا ہے جو آپ کی مٹھی میں سما سکتا ہے ۔ جسم اسے قبول کرتا ہے اور اضافی دوا کی ضرورت نہیں رہتی۔ یہ نیا قدرتی لیکن مصنوعی گردہ دس سال کی محنت سے تیارکیا گیا ہے اسے مریض کے جسم میں پیوند کرکے حقیقی کام انجام دئیے جاسکتے ہیں لیکن اس کے بعد کوئی دوا، خون پتلا کرنے والے محلون اور دیگراشیا کی ضرورت نہیں رہتی۔ چوکور بیٹری نما گردہ دو اہم حصوں پر مشتمل ہے ۔ سب سے اہم ہیموفلٹر ہے جو سلیکان سیمی کنڈکٹر چادر سے بنا ہے جو خون سے مضر مادے فلٹر کرتا ہے ۔ دوسری جانب ایک حیاتیاتی ری ایکٹر ہے یہ خلیات پانی کی مقدار، الیکٹرولائٹ اور دیگر افعال کو منظم رکھتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں