مرغے اور بکرے نے عقاب سے مرغی کی جان بچالی

مرغے اور بکرے نے عقاب سے مرغی کی جان بچالی

مرغے اور بکرے نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر عقاب کے پنجوں میں پھنسی مرغی کو بچاکر دوستی کی مثال قائم کردی

لاہور(نیٹ نیوز)سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک فارم کا منظر نظر آرہا ہے جس میں مرغے ، مرغیاں اور بھیڑ بکرے موجود ہیں۔اسی اثنا میں ایک مرغی پر عقاب حملہ کرتا ہے اور اسے اپنے پنجوں میں دبوچ لیتا ہے تاکہ اپنی خوراک بناسکے لیکن مرغا فوراً عقاب پر جھپٹتا ہے لیکن مرغی کو بچانے میں کامیاب نہیں ہوپاتا،ابھی مرغا عقاب پر حملے کررہا ہوتا ہے کہ بکرا بھی عقاب پر حملہ آور ہوتا ہے اور مرغی کو اس کے پنجوں سے نجات دلاکر اس کی زندگی بچالیتاہے ۔انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو اب تک 50 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ لاکھوں صارفین نے اس دوستی کی مثال کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں