پھلوں کے چھلکوں سے جراثیم کش پٹیاں بنانیکا کامیاب تجربہ

پھلوں کے چھلکوں سے جراثیم کش پٹیاں بنانیکا کامیاب تجربہ

پھلوں کے چھلکوں سے زخم کی جراثیم کش پٹیاں بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے

سنگاپور سٹی(نیٹ نیوز)اس ضمن میں سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی نے وہاں کے مشہور پھل ڈوریان کے چھلکے سے ہائیڈروجیل بنائے ہیں۔ سائنسدانوں نے اس کا چھلکا خشک کرکے سیلیولوز کے پاؤڈر میں تبدیل کیا۔ اسے فریج میں رکھا گیا اور اگلے مرحلے میں گلیسرول سے ملاکراسے نرم ہائیڈروجل میں ڈھالا گیا۔ ہائیڈروجل پانی سے بھرے نرم پھائے ہوتے ہیں اور طب میں بڑے پیمانے پر استعمال ہورہے ہیں۔صرف سنگاپور میں سالانہ ایک کروڑ بیس لاکھ ڈیوریان پھل کھائے جاتے ہیں ۔ اچھی بات یہ ہے کہ ڈیوریان اینٹی بائیوٹکس پٹیاں، روایتی پٹیوں کے مقابلے میں زخم کے اطراف کو ٹھنڈا اور نم رکھتی ہیں۔ دوسری جانب یہ مہنگی اینٹی بیکٹیریا پٹیوں کا بہترین حل ہے کیونکہ ان میں دھاتی مرکبات کی معمولی مقدار شامل کی جاتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں