برطانیہ،خاتون کے لمبے بالوں کی 13لاکھ ڈالر کی انشورنس

برطانیہ،خاتون کے لمبے بالوں کی 13لاکھ ڈالر کی انشورنس

برطانیہ میں خاتون نے لمبے بالوں کی 13 لاکھ ڈالر کی انشورنس کرا لی

لندن(نیٹ نیوز)34 سالہ خاتون اناستاسیا نے بالوں سے کئی ٹن وزنی ٹرک وین کو کئی میٹر دور تک کھینچ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اناستاسیہ اپنے بالوں کو اچھی حالت میں رکھنے کے لیے ہر روز دو بوتل کنڈیشنر استعمال کرتی ہیں، ان کے لمبے بالوں کی انشورنس 13 لاکھ ڈالر (22 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد) میں کی گئی ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بھاری بھرکم وین بالوں سے کھینچنے کا شاندار مظاہرہ کررہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اناستاسیا کوئی عام خاتون نہیں بلکہ اپنے بالوں کے ذریعے کافی دیر فضا میں جھولنے والی ماہر ہیں۔واضح رہے کہ بالوں کے ذریعے کرتب دکھانا معمولی بات نہیں کیوں کہ یہ کھیل بہت تکلیف دہ، خطرناک اور مہنگا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں