جیلی دار مادّے سے سخت جان جراثیم کا خاتمہ ممکن

جیلی دار مادّے سے سخت جان جراثیم کا خاتمہ ممکن

سویڈن کے سائنسدانوں نے ایک ایسا جیلی دار مادّہ ایجاد کرلیا ہے

سٹاک ہوم(نیٹ نیوز)جو ایسے ڈھیٹ جراثیم کو بھی ہلاک کرسکتا ہے جن کے خلاف اینٹی بائیوٹکس بھی مؤثر ثابت نہیں ہوتیں۔ نیا ہائیڈروجیل کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ، کے ٹی ایچ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور کیرولنسکا یونیورسٹی ہاسپٹل کے ماہرین نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے ۔خاص بات یہ ہے کہ اس ہائیڈروجیل میں کوئی اینٹی بائیوٹک شامل نہیں۔ جرنل آف امریکن کیمیکل سوسائٹی کے میں شائع رپورٹ کے مطابق، یہ جیلی دار مادّہ ایک طرف ڈھیٹ اور سخت جان جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے تو دوسری جانب ہمارے مدافعتی نظام کو بھی انفیکشنز کے خلاف مضبوط بناتا ہے ۔ ہائیڈروجیل میں موجود پولیمرز تیزی سے جراثیم کو ہلاک کرتے ہیں جبکہ اُن خاص سالموں کی پیداوار میں اضافہ بھی کرتے ہیں جن میں قدرتی طور پر جرثوموں کو ہلاک کرنیکی صلاحیت ہوتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں