مریض کا نگلا فون ڈاکٹروں نے 6ماہ بعد پیٹ سے نکال لیا

 مریض کا نگلا فون ڈاکٹروں نے 6ماہ بعد پیٹ سے نکال لیا

مصر کے ایک شہری کے کئی ماہ قبل غلطی سے نگلا فون ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے معدے سے نکال لیا

قاہرہ(نیٹ نیوز)قاہرہ کے جنوب میں اسوان یونیورسٹی ہسپتال میں پیٹ کے درد کی شکایت کے ساتھ ایک مریض کو داخل کیا گیا جس کے معائنے کے بعد پتاچلا کہ مریض کے معدے اور آنتوں میں شدید انفیکشن پھیل چکا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے جب مریض کا آپریشن کیا تو اس کے پیٹ سے عجیب و غریب شے برآمد ہوئی، وہ شے کچھ اور نہیں بلکہ ایک موبائل فون تھا، اس انکشاف نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو بھی حیران کردیا۔غیر ملکی میدیا رپورٹس کے مطابق یہ موبائل چھ ماہ تک مریض کے پیٹ میں رہا۔آپریشن کے بعد مریض کی حالت بہتر ہے اور اسے ہسپتال میں ہی رکھا گیا ہے تاکہ دیکھ بھال فراہم کی جاتی رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں