شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے روٹی پکانے کی رسم

 شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے روٹی پکانے کی رسم

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی شادی کی تقریب میں نئی نویلی جوڑی مل کر روٹی پکا رہی ہے

سری نگر (نیٹ نیوز)دلہن خوبصورت عروسی لباس زیب تن کئے روٹی کو بیل کر توے پر ڈال رہی ہے جب کہ دولہے میاں مخصوص لکڑی سے روٹی توے پر سینک رہے ہیں ۔ویڈیو شیئر کرنے والی سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ گاؤں کی پرانی مگر اچھی رسم ہے جس میں دلہن اپنی شادی کے روز روٹی پکاتی ہے اور دولہا اس کی مدد کرتا ہے ، اس طرح ان کی ازدواجی زندگی کا آغاز باہمی تعاون اور محبت سے ہوتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں