برطانیہ،جنگ میں استعمال ہونیوالے ٹینک کو ٹیکسی بنا لیا

برطانیہ،جنگ میں استعمال ہونیوالے ٹینک کو ٹیکسی بنا لیا

برطانوی شہری نے جنگ میں استعمال ہونے والے ٹینک کو ٹیکسی کے طور پر چلانا شروع کردیا

لندن(نیٹ نیوز)جس کا وہ پونے دو لاکھ روپے کرایہ وصول کرتا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی ریاست انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے شہری نے جنگی گاڑی (ٹینک) کو بطور ٹیکسی چلانا شروع کیا ہے تاہم ابھی صرف انہیں شادی بیاہ اور فوتگی کی تقریبات میں ٹینک چلانے کی اجازت ہے ۔مرلن بیچلر نامی شہری اپنے گاہکوں سے ٹینک کی سواری کا کرایہ 1 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی پونے دو لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔مرلن نے یہ ٹینک خریدنے اور اس کی مرمت پر 35 ہزار ڈالر (پاکستانی 60 لاکھ تقریباً) خرچ کئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک منفرد طریقہ ہے جسے لوگ پسند کر رہے ہیں اور خوشی سے ٹینک کرایہ پر وصول کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں