تیندوے کا کلاس روم میں گھس کر طالب علم پر حملہ

تیندوے کا کلاس روم میں گھس کر طالب علم پر حملہ

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع چودھری نہال سنگھ انٹر کالج کے کلاس روم کی ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں تیندوا گھس گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے

ممبئی(نیٹ نیوز) تیندوے نے دسویں جماعت کے طالب علم پر صبح ساڑھے 8 بجے قریب اس وقت حملہ کیا جب وہ کلاس میں داخل ہوا تھا۔لڑکے نے تیندوے کو دیکھ کر وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی جس پر تیندوے نے اسے بازو سے لپک لیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیندوا لڑکے پر حملہ کرنے کیلئے آگے بڑھ رہا ہے ، طالب علم کی کمر پر زخم آئے اور اس کی چیخوں کی آواز پر خطرے کی گھنٹی بجائی گئی جس سے تیندوا خوفزدہ ہوکر کلاس میں ہی ادھر ادھر پھرنے لگا۔زخمی طالب علم کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، سکول کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ تیندوا جس کلاس میں تھا اس کا دروازہ بند کرکے حکام کو اطلاع کردی گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں