مقناطیسی میدان میں تبدیلی سونامی سے خبردار کرسکتی ہے

مقناطیسی میدان میں تبدیلی سونامی سے خبردار کرسکتی ہے

اگرچہ ہمیں ایک یا دومنٹ کا وقفہ مل سکتا ہے لیکن سمندری زلزلے سے پیدا ہونے والی سونامی سے تھوڑی دیر قبل زمینی مقناطیسی میدان میں تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں

ٹوکیو(نیٹ نیوز) یوں ان تبدیلیوں کو نوٹ کرکے ہم سونامی کی پیش گوئی کرسکتے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق ایک یا دو منٹ کا وقفہ بھی انسانی جانوں کو بچاسکتا ہے ۔ جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی میں ارضی طبیعات کے ماہر زائی ہینگ نے کہا کہ مقناطیسی میدان میں تبدیلی اور سطح سمندر کی بلندی کے درمیان ایک اہم تعلق دریافت ہوا ہے ۔ پانی کی بلند لہروں سے قبل ہی مقناطیسی امواج میں تبدیلی رونما ہوتی ہے اس تبدیلی سے اگر لہروں کی بلندی چند سینٹی میٹر بھی بڑھتی ہے تو مقناطیسی میدان میں اس کی خبرمل جاتی ہے ۔اگر سمندری فرش پر زلزلے کی جگہ کی برقی کیفیات اور درست گہرائی معلوم ہوجائے تو اس سے پیشگوئی کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں