نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی صدارت میں بڑےشہروں کی منصوبہ بندی سےمتعلق اجلاس
  • بریکنگ :- بڑےشہروں کی ترقی پرخصوصی توجہ دےرہےہیں،وزیراعظم
  • بریکنگ :- دیہات سےشہروں کی طرف آبادی کی منتقلی سےچیلنجزدرپیش ہیں،وزیراعظم
  • بریکنگ :- بڑے شہروں کیلئےخصوصی ترقیاتی پیکجزپرعملدرآمدتیزکیاجائے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کوفوری دورکیاجائے،وزیراعظم
Coronavirus Updates

ڈراؤنی فلم میں دکھایا گیا مکان 28 لاکھ ڈالر میں فروخت

ڈراؤنی فلم میں دکھایا گیا مکان 28 لاکھ ڈالر میں فروخت

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)ایگزارزسٹ کے بعد‘اے نائٹ میئرآن ایلم سٹریٹ’ غیرمعمولی طور پر مقبول ہوئی تھی۔

 اس میں فریڈی ولن کا کردار اب تک لوگوں کو یاد ہے ۔ قصہ یہ ہے کہ اس ڈراؤنی فلم کا مشہور گھر اب 28 لاکھ ڈالریعنی پاکستانی 49 کروڑ روپے میں فروخت ہوا ہے ۔لاس اینجلس میں واقع اس مکان کو ہیلووین تہوار 2021 کے فوراً بعد برائے فروخت کیا گیا تھا اور اس کی ابتدائی قیمت بہت ہی کم یعنی 35 لاکھ ڈالر رکھی گئی تھی۔

تاہم 2000 کے وسط میں اس کا بیرونی حصہ کچھ تبدیل کیا گیا تھا کیونکہ اسے ایک اور فلم میں استعمال کیا گیا تھا۔اس مکان کو مشہور افراد اور بو برنم نامی مزاحیہ فنکار نے بھی استعمال کیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی غیرمعمولی تاریخی اہمت بھی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement