سخت سردی میں سپیگٹی کے ہوا میں جمنے کی تصویر وائرل

سخت سردی میں سپیگٹی کے ہوا میں جمنے کی تصویر وائرل

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا کے ایک علاقے میں سخت سردی کے دوران سپیگٹی کے ہوا میں جمنے کی تصویر وائرل ہوگئی، مذکورہ علاقے میں منفی 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

امریکی ریاست نیو ہمپشائر کے مقامی ویدر سٹیشن نے سپیگٹی کی تصویر پوسٹ کی، تصویر میں کانٹا اور سپیگٹی ہوا میں معلق جمے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ آبزرویٹری کی جانب سے کہا گیا کہ عملے کا ایک شخص ناشتہ کرنے کے لیے باہر گیا لیکن وہ اس سپیگٹی کا ایک لقمہ بھی نہ لے سکا کیونکہ وہ پہلے ہی فضا میں جم چکی تھی۔ٹویٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ مقام پر 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ درجہ حرارت منفی 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ۔ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی یہ تصویر وائرل ہوگئی اور ہزاروں افراد نے اسے شیئر کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں