لائیو نشریات کے دوران خاتون رپورٹر کو گاڑی کی ٹکر

لائیو نشریات کے دوران خاتون رپورٹر کو گاڑی کی ٹکر

نیو یارک(نیٹ نیوز)خبر دینے والی خود خبر بن گئی، براہ راست نشریات کے دوران خاتون رپورٹر کو تیز رفتار پک اپ ٹرک نے ٹکر مار دی اس کے باوجود خاتون نے رپورٹنگ جاری رکھی۔

خاتون رپورٹر امریکی ریاست مغربی ورجینیا کے علاقے ڈنبر میں پانی کی کمی سے متعلق لائیو نشریات کے دوران رپورٹ پیش کررہی تھی کہ اچانک پیچھے آرہی تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔گاڑی کی ٹکر سے خاتون رپورٹر زمین پر گر گئی۔

جس پر اینکر نے رپورٹر سے سوال کیا کہ ’کیا آپ ٹھیک ہیں‘ جس پر خاتون صحافی نے جواب دیاہاں ’وہ بالکل ٹھیک ہیں‘ اور انہوں نے کھڑے ہوکر دوبارہ اپنی رپورٹ پیش کرنا شروع کردی، جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے ۔بعدازاں خاتون صحافی نے بتایا کہ ’گاڑی کی ٹکر سے جب میں نیچے گری تو میری ساری زندگی بس میری آنکھوں کے سامنے آچکی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں