40 نوری سال کے فاصلے پر موجود انتہائی گرم سیارہ

40 نوری سال کے فاصلے پر موجود انتہائی گرم سیارہ

ایڈنبرا(نیٹ نیوز)ناسا کی جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ نے ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جس کے متعلق سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ فلکیات کی تاریخ میں۔۔

 اس سے قبل ایسا سیارہ نہیں دیکھا گیا ہے ۔ زمین سے تقریباً 40 نوری سال کے فاصلے پر موجود VHS 1256b کا مشاہدہ کیا ہے ۔ 815 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت رکھنے والے اس سیارے کا ماحول گرم مٹی کے بادلوں پر مشتمل ہے جو مستقل ابھرتے ہیں، ملتے ہیں اور 22 گھنٹے کے دن کے دوران حرکت میں رہتے ہیں۔یونیورسٹی آف ایریزونا کی برِٹنی مائلز اور ٹیم نے ڈیٹا کی مدد سے سیارے میں صاف پانی، میتھین اور کاربن مونو آکسائیڈ کی شناخت بھی کی۔ سیارے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی موجودگی کے شواہد بھی ملے ہیں۔ صرف 15 کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالے اس سیارے کے متعلق سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ اس کی کم عمری بتاتی ہے کہ اس سیارے کاآسمان اتنا طوفانی کیوں ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں