آکٹوپس کے ساتھ خاتون کی تیراکی کی ویڈیو وائرل

آکٹوپس کے ساتھ خاتون کی تیراکی کی ویڈیو وائرل

آبی حیات کی ویڈیو ریکارڈنگ ایک مشکل اور پُرخطر عمل ہے ۔ ایسی متعدد مثالیں موجود ہیں۔۔

 جب غوطہ خوروں اپنے شوق کی تسکین کیلئے زیر سمندر آبی حیات کی دستاویز فلم بنائی اور اس دوران کئی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹے یا زخمی ہوگئے ۔ اسی طرح ایک خاتون ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران ایک آکٹوپس کے انتہائی قریب پہنچ گئیں۔فوٹیج میں خاتون کو آکٹوپس کے قریب تیراکی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو کو ایک بلاگر نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، جس کی شناخت اس کے بائیو کے مطابق ایک سرٹیفائیڈ فری ڈائیور کے طور پر بھی کی گئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ایک آکٹوپس کے ساتھ تیررہی ہے ، آکٹوپس پرسکون اور خاتون کی موجودگی سے بے خوف ہے ، جس سے ایک شاندار منظر پیدا ہوتا ہے ۔ویڈیو کو ایک کیپشن کیساتھ شیئر کیا گیا تھا جس میں لکھا تھا، کیا آپ جانتے ہیں کہ آکٹوپس کے تین دل، 9 دماغ اور نیلا خون ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں