20 لاکھ سے تیار کردہ دولہا کے ہار نے توجہ سمیٹ لی

20 لاکھ سے تیار کردہ دولہا کے ہار نے توجہ سمیٹ لی

ممبئی(نیٹ نیوز)اکثر افراد کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی شادی کے موقع پر اپنے سارے ارمان پورے کر لیں ۔

ایسا ہی کچھ ایک بھارتی دولہا نے دولت کی نمائش کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے سے تیار کردہ کئی میٹر طویل ہار پہن کر کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے سب کی توجہ سمیٹ لی ۔وائرل ویڈیو میں ایک دولہا شادی کے موقع پر اپنے گھر کی چھت پر کھڑا نظر آ رہا ہے ۔تاہم جس چیز نے سب کی توجہ حاصل کی وہ اس کے گلے کا کئی میٹر طویل ہار ہے جس میں بھارتی مالیت کے 500 روپے کے نوٹ لگے ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے مذکورہ دولہا کے ہار میں تقریباً 20 لاکھ بھارتی مالیت کے نوٹ لگے ہوئے تھے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو اب تک 22.3 ہزار صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ کئی صارفین اسے پسند کر رہے ہیں اور پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں