یو اے ای،دوران پرواز شادی کیلئے جہاز کرائے پر لے لیا
عام طور پر ہر جوڑے کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اپنی شادی کے دن کچھ منفرد کرکے اسے یادگار بنادیا جائے۔۔
، یو اے ای کے ایک جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے جہاز میں دوران پرواز شادی کرنے کا فیصلہ کیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے ۔ دلہن کے والد جو کہ یو اے ای کے ایک بڑے بزنس مین ہیں کی جانب سے اپنی بیٹی کی شادی کے لئے جہاز کرائے پر لیا گیا۔لڑکی کے والد دلیپ پوپل نے بوئنگ 747 کرائے پر حاصل کیا اور جہاز نے دبئی سے عمان کے لئے اڑان بھری۔ اس دوران ان کی بیٹی ودھی پوپل کی شادی ہردیش سینی سے منعقد کی گئی۔ شادی کی تقریب میں میڈیا کے ارکان، قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد سمیت تقریباً 350 مہمان شریک ہوئے ۔شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے جیسے ہی دبئی وی آئی پی ٹرمینل پر پہنچے ، وہاں پر بھی جشن منایا گیا ۔