توانائی سے بٹ کوائن مائننگ، کروڑوں ڈالر کی آمدن ممکن

 توانائی سے بٹ کوائن مائننگ، کروڑوں ڈالر کی آمدن ممکن

نیو یارک(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شمسی توانائی اور پون چکی تنصیبات سے حاصل ہونے والی اضافی بجلی کی مدد سے بٹ کوائن مائن کرتے ہوئے کروڑوں ڈالر کمائے جاسکتے ہیں۔

امریکا کی کورنیل یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے مطابق اس طرح کے مائننگ آپریشنز کا لگایا جانا کرپٹو کرنسی کے ماحولیات پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کرتے ہوئے ایسا آمدن فراہم کر سکتا ہے جس کی مستقبل کے پائیدار توانائی کے منصوبوں میں دوبارہ سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے ۔جامعہ میں انرجی سسٹمز کے پروفیسر فینگچی یو کا کہنا تھا کہ مائننگ سسٹم کے منافع بخش ہونے کا دار و مدار توانائی کی مستحکم دستیابی پر منحصر ہوتا ہے ۔ اس لیے پیداوار کو بڑھانے کے لیے مائننگ فارم کے محل وقوع کے اعتبار سے جگہ کا تعین اہمیت رکھتا ہے ۔ ٹیکساس میں 32 طے شدہ پائیدار توانائی کے منصوبے مشترکہ طور پر 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا منافع کمانے کی سکت رکھتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں