صابن کی مدد سے عمارت کی جگہ تبدیل کرنے میں کامیابی
نووا سکوشیا(نیٹ نیوز)کینیڈا میں ایک تعمیراتی کمپنی نے صابن کی 700 ٹکیوں کی مدد سے ایک سابقہ ہوٹل کو جگہ سے ہٹا کر۔۔۔
دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔1826 میں بنائی گئی ہیلیفیکس ایلم ووڈ بلڈنگ کو 1896 میں وکٹورین ایلم ووڈ ہوٹل میں بدل دیا گیا تھا۔ 2018 میں اس عمارت کو منہدم کیا جانا تھا لیکن گلیکسی پراپرٹیز نے اس عمارت کو خرید کر بچا لیا۔کمپنی نے اس عمارت کو سرکا کر نئی بنیادیں ڈالنے کے منصوبے کا اعلان کیا تاکہ اس کو ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت بنائی گئی عمارت کے ساتھ جوڑا جاسکے ۔220 ٹن وزنی عمارت کو ایس رشٹن کنسٹرکشن نامی کمپنی کے عملے نے کامیابی کے ساتھ سرکایا ۔کمپنی کے مالک شیلڈن رشٹن کا کہنا تھا کہ ایلم ووڈ کو ایک سٹیل فریم پر 30 فی صد تک دو ایکسکیویٹر اور دو ٹو ٹرک کی مدد سے کھینچا گیا،اس کام کیلئے رولرز استعمال کرنے کے بجائے ٹیم نے صابن کی 700 ٹکیاں استعمال کی۔