دو گھنٹے تک فون کا استعمال نوجوانوں کے لیے مفید قرار

دو گھنٹے تک فون کا استعمال نوجوانوں کے لیے مفید قرار

سیئول(نیٹ نیوز)تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سمارٹ فون کا چار گھنٹوں سے زیادہ کا استعمال نوجوانوں کے ذہنی صحت کے مسائل میں مبتلا ہونے کے خطرات رکھتا ہے ۔

جنوبی کوریا کی ہین یانگ یونیورسٹی میں کی تحقیق میں 50 ہزار کے قریب کورین افراد سے دو طویل سوالنامے پُر کروائے گئے ۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو روزانہ ایک سے دو گھنٹے کے درمیان فون استعمال کرتے تھے ان میں ڈپریشن، خود کشی کے خیالات، نیند کے مسائل، ذہنی دباؤ اور شراب نوشی کی لت کے خطرات فون بالکل استعمال نہ کرنے والے افراد کی نسبت کم تھے ۔البتہ، وہ افراد جو چار گھنٹے سے زیادہ وقت اپنے فون پر صرف کرتے تھے ان میں اِن ذہنی صحت کے مسائل اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کی شرح اعتدال کے ساتھ ڈیوائس استعمال کرنے والوں کے مقابلوں میں 22 فی صد تک زیادہ تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں