چین میں تحقیقاتی مرکز پاکستانی سائنسدان سے منسوب

چین میں تحقیقاتی مرکز پاکستانی سائنسدان سے منسوب

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کی ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن میں ایک نئے تحقیقاتی مرکز کا افتتاح کر دیا گیا۔

، جس سے پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر اقبال چودھری سے منسوب کردیا گیا ہے ۔ہونان یونیورسٹی میں ڈاکٹر اقبال سے منسوب جدید مرکز 13 ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے اور اس میں 17 مستقل محققین کام کریں گے جو پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی تعاون کو فروغ دینے کے لیے وقف ہیں۔ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن 1912 میں مشہور طبی استاد یان فُو چنگ کے جانب سے قائم کی گئی تھی، جو چین کی ایک نمایاں عوامی میڈیکل یونیورسٹی کے طور پر اپنی شناخت کی حامل ہے ۔چین کے محکمہ تعلیم کے تحت قائم ہونان یونیورسٹی کے دو کیمپسز میں 20 جامع انڈر گریجوایٹ اور گریجوایٹ طبی پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں۔ہونان یونیورسٹی کا نیا تحقیقاتی مرکز ڈاکٹر اقبال چودھری کے نام سے منسوب ہونا ایک تاریخی سنگ میل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں