کولڈرنک کا 1گلاس 12 منٹ زندگی کم کرنیکا سبب
مشی گن (نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ سافٹ ڈرنک کا 1 گلاس آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر دیتا ہے ۔
یونیورسٹی آف مشی گن کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے نتیجے میں مختلف غذاؤں سے متعلق پریشان کُن اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔تحقیق کے نتائج میں محققین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کچھ پراسیسڈ فوڈز آپ کی زندگی کم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ تحقیق کے نتائج میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک ہاٹ ڈاگ آپ کی زندگی سے 36 منٹ چھین سکتا ہے اور اگر آپ اس کے ساتھ ایک گلاس سافٹ ڈرنک بھی پیتے ہیں تو آپ کی زندگی مزید 12 منٹ مختصر ہو جائے گی۔اسی طرح ناشتے میں شوق سے کھائے جانے والے سینڈوچز اور انڈے بھی زندگی سے 13 منٹ کم کر دیتے ہیں جبکہ پنیر اور برگر کا استعمال آپ کی زندگی سے 9 منٹ چھین لیتا ہے ۔