چرس کا استعمال جینیاتی تبدیلیوں کا سبب بن سکتا ہے

چرس کا استعمال جینیاتی تبدیلیوں کا سبب بن سکتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)1,000سے زیادہ بالغوں کے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ چرس کا استعمال انسانی جسم کے ایپی جینوم میں تبدیلیوں کا سبب بن سکتا ہے ۔

ایپی جینوم انسانی جسم میں سوئیچ کے ایک سیٹ کی طرح کام کرتا ہے جو جسم کے کام کرنے کے طریقے کو تبدیل کرنے کے لیے جینز کو فعال یا غیر فعال کرتا ہے ۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے وبائی امراض کے ماہر لائفینگ نے تحقیق میں 20 سال کی مدت میں ان کے چرس کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔شرکا سے خون کے نمونوں کا استعمال کرتے ہوئے لیفینگ اور ان کی ٹیم نے ایپی جینیٹک تبدیلیوں کو دیکھا، خاص طور پر ڈی این اے میتھائلین کی سطح۔ڈی این اے میں میتھائل گروپس کا اضافہ یا حذف سب سے زیادہ مطالعہ شدہ ایپی جینیٹک تبدیلیوں میں سے ایک تھا۔ڈی این اے میں میتھائل جینومک ترتیب کو تبدیل کیے بغیر یہ جینیاتی سرگرمیوں کو تبدیل کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں