رواں سال زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کی پیشگوئی

رواں سال زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کی پیشگوئی

واشنگٹن ڈی سی (نیٹ نیوز)رواں سال کسی بھی وقت زیر سمندر موجود ایک آتش فشاں پھٹنے کے قریب ہے ۔

ماہرِ ارضیات ولیم چاڈویک نے پیش گوئی کی ہے کہ اوریگون کے ساحل سے 470 کلومیٹر دور سمندر کے نیچے ایک کلومیٹر گہرائی میں ایک آتش فشاں جسے Axial Seamount کہا جاتا ہے ، خطرناک سرگرمیوں کا اشارہ دے رہا ہے ۔چاڈوک اور ان کے ساتھیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکن جیو فزیکل یونین کے اجلاس میں اپنے نتائج کی اطلاع دی۔پچھلی دہائی سے متعدد آلات اس زیر سمندر آتش فشاں کی نگرانی کر رہے ہیں جس میں سمندری فرش پر کیبل کے ذریعے ڈیٹا وصول کرنا، جھٹکوں کو محسوس کرنا، ابھار آنا، جھکاؤ اور ریئل ٹائم ڈیٹا کی فراہمی شامل ہے ۔ ارضیاتی ماہر مارک زمبرج نے کہا کہ یہ کرہ ارض پر سب سے بہترین جانچے جانے والا زیر سمندر آتش فشاں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں