چاکلیٹ کی کتنی مقدار آپ کی جان لے سکتی ہے

چاکلیٹ کی کتنی مقدار آپ کی جان لے سکتی ہے

لاہور(نیٹ نیوز)چاکلیٹ کا زیادہ استعمال وزن میں اضافے ، دانتوں کی خرابی، دل کی بیماری، ٹائپ 2 ذیابیطس اور۔

 ہائی کولیسٹرول کے بڑھنے کے خطرے کا باعث بن سکتا ہے ۔ چاکلیٹ کوکوا کے بیجوں سے بنائی جاتی ہے جس میں تھیوبرومین نامی ایک کیمیکل ہوتا ہے ۔تھیوبرومین کی زیادہ مقدار جان لے سکتی ہے ۔تھیوبرومین اعصابی نظام، نظام تنفس اور قلبی نظام میں مداخلت کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں زیادہ پیشاب بھی آتا ہے ۔بہت زیادہ مقدار میں یہ دل کی دھڑکن میں اضافہ، پسینے آنا، کانپنا، بھوک کے خاتمے ، شدید سر درد اور بلڈ پریشر میں کمی کا سبب بن سکتا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق فی کلوگرام جسمانی وزن میں 1000 ملی گرام تھیوبرومین کی مقدار انسانوں کیلئے زہریلی ہونے کیلئے کافی ہے ۔بالفاظ دیگر ایک شخص جس کا وزن تقریباً 68 کلو ہے۔ ، اسے مرنے کے لیے تقریباً 68000 ملی گرام تھیوبرومین کھانا پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں