بھارت:شوہر نے بیوی کی شادی اس کے آشنا سے کرا دی

بھارت:شوہر نے بیوی کی شادی اس کے آشنا سے کرا دی

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت میں ایک شوہر نے خود ہی اپنی بیوی کی شادی دوسرے شخص سے کرا دی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

۔بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں ایک دوسرے کو پسند کرنے والے جوڑے نے شوہر کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر د یئے تھے جبکہ ایک اور واقعے میں شوہر کو قتل کرنے کے لیے اجرتی قاتل کا سہارا لیا گیا تھا۔ریاست اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے گاؤں کٹار جوٹ کے رہائشی ببلو نامی شخص نے 2017ء میں گورکھ پور ضلع سے تعلق رکھنے والی رادھیکا نامی لڑکی سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں۔ ببلو نے رادھیکا کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق مندر میں کرائی اور گواہ بن کر عدالت میں شادی کو قانونی طور پر درج بھی کرایا۔ ببلو سے ایسا کرنے کی وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا کہ میں نے خود کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے ان کی شادی کرانے کا فیصلہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں