مینیسوٹا کی بلی پگسلے کا لمبی دم کا عالمی ریکارڈ

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی ایک پالتو بلی پگسلے کو گینیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے ۔۔
، کیونکہ اس کی دم کی لمبائی 18.5 انچ ہے ۔پگسلے کی مالکن امانڈا کیمرون نے بتایا ہے کہ ہمارے خاندان کی یہ 2 سالہ بلی شروع سے ہی لمبی دم رکھتی تھی۔ پہلی بار جب پگسلے کو جانوروں کے کلینک لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے بھی اس کی غیر معمولی لمبی دم پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔تقریباً 6 ماہ بعد ڈاکٹر نے دوبارہ پگسلے کی دم کا ذکر کیا، جس سے امانڈا کے بچوں کو یہ تجسس ہوا کہ آیا یہ دنیا کی سب سے لمبی بلی کی دم ہے یا نہیں، اس کے بعد انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈ کے بارے میں تحقیق کی اور بالآخر اس ریکارڈ کو حاصل کر لیا۔ پگسلے ایک دوستانہ اور پرسکون بلی ہے ، ہر کوئی اس کے ساتھ کھیلنا پسند کرتا ہے اور اس کی نرم طبیعت سے لطف اندوز ہوتا ہے ۔