دل کی بیماری دماغی حجم کو کم کرسکتی ہے : تحقیق

لاہور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دل کی بیماری ڈیمنشیا مرض میں نظر آنے والے دماغ کے سکڑنے کا باعث بن سکتی ہے۔
محققین نے جریدے نیورولوجی میں رپورٹ کیا کہ جن لوگوں میں دل کے مسائل کی ابتدائی علامات ہوتی ہیں ان میں دماغی تبدیلیاں ڈیمینشیا سے منسلک ہونے کا زیادہ امکان پیدا ہوجاتا ہے ۔محققین نے پایا کہ خاص طور پر جن لوگوں کے دل مؤثر طریقے سے خون پمپ نہیں کر رہے ہوتے ہیں، ان کے دماغ کے حجم صحت مند دل والے لوگوں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں۔ہالینڈ کے روٹرڈیم میں ایراسمس یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے سینئر سائنس دان ڈاکٹر فرینک وولٹرز نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ مطالعہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ دل کی ہلکی خراب حالت بھی دماغی صحت کے ساتھ منسلک ہے۔