سال 2200 تک درجہ حرارت میں شدید اضافے کی پیشگوئی

سال 2200 تک درجہ حرارت میں شدید اضافے کی پیشگوئی

میونخ(نیٹ نیوز)نئی تحقیق کے مطابق کاربن کے اخراج کو روکنے کے باوجود بھی مستقبل میں انسانیت خطرات کا شکار ہوسکتی ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جرمنی کے پوٹسڈیم انسٹی ٹیوٹ فار کلائمیٹ امپیکٹ ریسرچ (PIK) کے سائنس دانوں کے مطابق زمین 2200 کاربن ڈائی آکسائیڈ کے معتدل اخراج کے باوجود 7 ڈگری سیلسیئس (12.6 ڈگری فیرنہائٹ) تک گرم ہو سکتی ہے۔ یہ حالات عام فصلوں کے مناسب طریقے سے اگنے کے لیے زیادہ گرم ہوں گے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر غذائی عدم تحفظ اور یہاں تک کہ خشک سالی ہوگی۔ دریں اثنا، برف پگھلنے کی وجہ سے سطح سمندر میں اضافہ لوگوں کو ساحلی شہروں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور کر دے گا۔ ایسی صورتحال میں شدید موسمی واقعات جیسے خشک سالی، گرمی کی لہریں، جنگل کی آگ، ٹراپیکل طوفان اور سیلاب عام ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں