آسمانی بجلی گرنے سے مزید پھلنے پھولنے والا منفرد درخت

نیویارک(نیٹ نیوز)جنوبی اور وسطی امریکا میں سائنسدانوں نے ایک ایسا درخت دریافت کیا ہے جو کہ آسمانی بجلی گرنے پر مزید پھلتا پھولتا ہے۔
ایک طویل عرصے تک یہ سمجھا جاتا تھا اور اس پر سائنسدانوں میں اتفاق رائے تھا کہ آسمانی بجلی درختوں پر صرف منفی اثرات ہی مرتب کر سکتی ہے۔ وسطی امریکی ملک پاناما میں 2015 میں ماہر ماحولیات ایوان گورا نے ایک قابل ذکر درخت Dipteryx oleifera دیکھا، جو طاقتور آسمانی بجلی گرنے کے باوجود محفوظ رہا، اس کے ارد گرد موجود درجنوں درخت تباہ ہوگئے تھے ۔اس غیر معمولی منظر کا تجزیہ کرنے کے بعد سائنسدانوں نے اندازہ لگایا کہ مذکورہ بالا درخت آسمانی بجلی کے جھٹکوں کو نہ صرف برداشت کر سکتا ہے بلکہ یہ مزید پھلتا پھولتا ہے، اس حوالے سے مزید تحقیق جاری ہے۔