بھارت میں گائے کے گوبر سے متعلق دو ویڈیوز وائرل

بھارت میں گائے کے گوبر سے متعلق دو ویڈیوز وائرل

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے گائے کے گوبر سے جڑی 2 ویڈیوز وائرل ہوگئیں،پہلی ویڈیو نئی دہلی کے لکشمی بائی کالج کی پرنسپل کی ہے ، جس میں وہ تحقیق کے نام کلاس روم کی دیواروں پر گوبر لیپ رہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نئی دہلی کے لکشمی بائی کالج کی پرنسپل جھک کر گوبر اٹھاتی ہیں اور اسے دیوار پر لگاتی ہیں۔

اُنہوں نے اس ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کلاس رومز کو قدرتی طریقوں سے ٹھنڈا کرنے کے لیے مقامی طریقے اپنائے جا رہے ہیں اور یہ اُسی تحقیق کا حصہ ہے ۔دوسری ویڈیومیں دہلی یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے صدر رونق کھتری اور چند دیگر طلبہ اِنہی خاتون پرنسپل کے کمرے میں دیواروں پر گوبر لگاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ پرنسپل خود تو اے سی میں بیٹھتی ہیں لیکن کلاس رومز کو ٹھنڈا کرنے کیلئے گوبر استعمال کرتی ہیں، اگر اُنہیں تجربہ ہی کرنا ہے تو پہلے اپنے گھر میں کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں