ایشیا،فضائی آلودگی،ناقص خوراک دل کی بیماریوں کی وجہ

ایشیا،فضائی آلودگی،ناقص خوراک دل کی بیماریوں کی وجہ

لاہور(نیٹ نیوز)حالیہ سائنسی تحقیق سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ایشیا میں فضائی آلودگی اور ناقص خوراک دل کی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے خطرات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 70 لاکھ اموات فضائی آلودگی سے منسلک بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں جن میں دل کی بیماریاں، فالج اور پھیپھڑوں کا کینسر شامل ہیں۔جنوبی ایشیا، خاص طور پر بھارت اور پاکستان میں فضائی آلودگی (باریک ذرات) کی سطح PM2.5 سے بھی 20 گنا زیادہ پائی گئی ہے جو دل کی بیماریوں کا اہم سبب ہے ۔ چین کے صوبے جیانگسو میں بھی شدید گرمی اور فضائی آلودگی کے امتزاج سے مہلک دل کے دورے کا خطرہ دوگنا ہوگیا ہے ۔ یہ خطرہ خاص طور پر 80 سال سے زائد عمر کے افراد اور خواتین میں زیادہ پایا گیا ہے ۔ناقص خوراک جیسے زیادہ چکنائی، نمک اور شکر کا استعمال بھی دل کی بیماریوں کے خطرے کو بڑھاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں