رفتار کے لحاظ سے دنیا کے چند تیز ترین ڈائنوسارز

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا کا تیز ترین ڈائنو سار کون تھا،یہ سوال ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے درمیان بحث کا موضوع رہا ہے۔۔
، کیونکہ مختلف نسلوں کے ڈائنو سارز کی رفتار کا اندازہ ان کے فوسلز اور قدموں کے نشانات سے لگایا جاتا ہے ۔ ذیل میں چند تیز رفتار ڈائنو سارز کا ذکر کیا گیا ہے ،نانوٹائرینس ڈائنوسار کی رفتار تقریباً 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ یہ چھوٹے قد کا گوشت خور ڈائنو سار تھا،اورنیتھومیمس ڈائنوسار کی رفتار تقریباً 69 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ یہ شترمرغ نما ڈائنو سار تھا، کومپسوگناتھس ڈائنوسار کی رفتار تقریباً 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ یہ چھوٹے قد کا ڈائنو سار تھا، جس کی لمبی ٹانگیں اور ہلکا جسم اسے تیز دوڑنے کے قابل بناتے تھے ۔ مائیکرو ریپٹر ڈائنوسار کی رفتار تقریباً 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ یہ پرندہ نما ڈائنو سار تھا، جو اپنے پروں کی مدد سے زمین پر دوڑتے وقت رفتار بڑھا سکتا تھا۔