پاکستان،خواتین کے انٹر نیٹ استعمال کرنیکی شرح بڑھ گئی

 پاکستان،خواتین کے انٹر نیٹ استعمال کرنیکی شرح بڑھ گئی

لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان میں خواتین کے انٹر نیٹ استعمال کرنے کی شرح میں گزشتہ سال 2024 کے دوران 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جی ایس ایم اے کی موبائل جینڈرگیپ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان میں 45 فیصد خواتین موبائل انٹر نیٹ استعمال کرتی ہیں جبکہ بھارت میں یہ شرح 39 اور بنگلہ دیش میں 26 فیصد ہے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ملک میں مردوں کے انٹر نیٹ استعمال کی شرح میں بھی 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں 93 فیصد مرد موبائل فون رکھتے ہیں جبکہ بھارت میں یہ شرح 71 فیصد اور بنگلہ دیش میں 68 فیصد ہے ۔جی ایس ایم اے نے کہا کہ پی ٹی اے نے 2020 ڈیجیٹل جینڈر انکلوژن سٹریٹیجی مرتب کی تھی جس کے بعد خواتین کے انٹر نیٹ استعمال کرنے کی شرح میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں