خاتون کا 40گینگ ممبرزمارکر خاندان کے قتل کا انتقام

 خاتون کا 40گینگ ممبرزمارکر خاندان کے قتل کا انتقام

پورٹ او پرنس (نیٹ نیوز) ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے جنوب مشرقی علاقے کینسکوف میں میں ایک اکیلی خاتون نے اپنے خاندان کے متعدد افراد کے قتل کے انتقام میں تقریباً 40 گینگ ممبرز کو زہر دے کر ہلاک کر دیا۔

خاتون جو ایک معروف سٹریٹ فوڈ دکاندار تھیں، نے گینگ ممبرز کو Haitian empanadas (ایک مقامی غذا) پیش کی جن میں انہوں نے مبینہ طور پر صنعتی کیڑے مار دوا ملائی۔انہوں نے یہ کھانے گینگ ممبرز کو \"محلے کی حفاظت\" کے شکریے کے طور پر پیش کیے ۔ کھانے کے بعد 40 گینگ ممبرز ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک ہو گئے ۔واقعے کے بعد، دیگر گینگ ممبرز نے خاتون کے گھر پر حملہ کیا اور اسے نذرِ آتش کر دیا، تاہم خاتون محفوظ رہیں۔ بعد ازاں، انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کیا اور ذاتی تحفظ کی درخواست کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں