طالبعلم نے امتحان چھوڑ کر کلاس کے دوست کی زندگی بچالی
بیجنگ(نیٹ نیوز)مشرقی چین کے ایک طالبعلم کو نے اہم امتحان کی جگہ اپنے کلاس کے ساتھی زندگی بچانے کو ترجیح دی ۔
10 مئی کو صوبہ شان ڈونگ سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ جیانگ زاؤ پینگ اپنے کلاس کے ایک دوست کے ساتھ چینی نیشنل ووکیشنل انٹرنس امتحان کے لیے جا رہا تھا۔جب وہ ایک رائیڈ شیئرنگ گاڑی میں سوار ہوئے تو جیانگ زاؤ کے ساتھی کو ہارٹ اٹیک کا سامنا ہوا اور وہ بے ہوش ہوگیا۔جیانگ زاؤ اور ڈرائیور وانگ ٹاؤ اسے فوری ہسپتال لے گئے تو ڈاکٹرزنے اسکی جان بچالی ۔بعدازاں جیانگ امتحانی مرکز پہنچا،مگر تاخیر کے باعث امتحان نہیں دے سکا،جس پر اس نے کہا کہ 'امتحان تو دوبارہ دیا جاسکتا ہے مگر میرے دوست کی زندگی دوبارہ واپس نہیں آتی، 14 مئی کو مقامی حکومت نے جیانگ اور گاڑی ڈرائیور کو ایک ایوارڈ اور 10 ہزار یوآن کا انعام دیا ۔