نوجوانوں کا خبروں کیلئے سوشل میڈیا پر انحصار بڑھنے لگا

 نوجوانوں کا خبروں کیلئے سوشل میڈیا پر انحصار بڑھنے لگا

لندن(نیٹ نیوز)دنیا بھر کے نوجوان اب خبریں حاصل کرنے کیلئے اخبار یا ٹی وی کے بجائے سوشل میڈیا اور چیٹ بوٹس جیسے جدید ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔

 آکسفورڈ یونیورسٹی سے منسلک رائٹرز انسٹی ٹیوٹ فار دی سٹڈی آف جرنلزم کی سالانہ رپورٹ میں ادارے کی ڈائریکٹر میتالی نے لکھا کہ پہلی بار ایسا دیکھا جارہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ سرخیاں اور اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے چیٹ بوٹس کا استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ایک بڑی تعداد اب بھی خبروں کو پڑھنے کو ترجیح دیتی ہے ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا میں 35 سال سے کم عمر کے نصف سے زائد افراد سوشل میڈیا اور ویڈیو پلیٹ فارمز کو خبروں کے بنیادی ذرائع کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں شامل تمام ممالک کے 18 سے 24 سال کی عمر کے 44 فیصد افراد نے کہا کہ وہ سوشل اور ویڈیو نیٹ ورکس سے خبریں حاصل کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں