وہ جزیرہ جہاں دنیا کی پہلی اے آئی حکومت قائم کی گئی

وہ جزیرہ جہاں دنیا کی پہلی اے آئی حکومت قائم کی گئی

منیلا(نیٹ نیوز)ایک کمپنی نے ایک جزیرے پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی دنیا کی پہلی حکومت کو قائم کیا ہے۔

فلپائن کے قریب واقع اس جزیرے کو سنسے نامی کمپنی نے خریدا۔پہلے اس کا نام Cheron آئی لینڈ تھا مگر اب اسے سنسے آئی لینڈ کا نام دیا گیا ہے ۔سنسے میں حکومت بھی تاریخ کے چند اہم نام کر رہے ہیں۔وہاں کے صدر یا سربراہ مملکت قدیم روم کے ایک شہنشاہ مارکوس اوریلیوس ہیں جبکہ برطانیہ کے ونسٹن چرچل وہاں کے وزیراعظم ہیں۔قدیم چین کے فوجی رہنما Sun Tzu وزیر دفاع جبکہ نیلسن منڈیلا وزیر انصاف ہیں۔ جو افراد وہاں جانے سے قاصر ہیں وہ سنسے آئی لینڈ کے ای ریزیڈنٹ کے طور پر خود کو رجسٹر کراسکتے ہیں ۔سنسے کے بانی اور چیف ایگزیکٹو ڈین تھامسن نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ اے آئی کو ذمہ دارانہ سمت میں بڑھانے کے ہمارے عزم کو ثابت کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں