شادی ہال میں گرمی سے کوفت،دولہا کا ہرجانے کا دعویٰ

 شادی ہال میں گرمی سے کوفت،دولہا کا ہرجانے کا دعویٰ

دبئی(نیٹ نیوز)متحدہ عرب امارات ابوظہبی کی کمرشل کورٹ نے نوجوان کی جانب سے ہوٹل انتظامیہ کے خلاف دائر ہرجانے کے مقدمے کو خارج کردیا۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہوٹل کے ناقص انتظامات اور ہال میں گرمی سے اسے شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوٹل کے وکیل نے دعویٰ کے جواب میں عدالت سے استدعا کی کہ عدالت مقدمے کو خارج کردے کیونکہ دوطرفہ معاہدے میں ثالثی کی شق موجود ہے جس کی وجہ سے ابوظہبی کی عدالتوں کے دائرہ اختیار میں نہیں۔

عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا دعوی کے بنیاد پر جو معاہدہ پیش کیا اس میں واضح طورپر تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کی شرط درج ہے جسے مدعی نے بھی قبول کیا تھا۔اس میں واضح ہے کسی بھی تنازع کی صورت میں ثالثی دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر میں کی جائے ۔عدالت نے مدعی کو عدالتی اخراجات اور وکیل کی فیس ادا کرنے کا حکم صادر کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں