سردیوں کی وہ غذائیں جن میں حرارت بھی اور توانائی بھی
لاہور(نیٹ نیوز)حکمت ان غذاؤں کی اہمیت پر زور دیتی ہے جو خون کی گردش بہتر کرتی ہیں اور جسمانی حرارت بڑھاتی ہیں۔ گھی کو ہمیشہ سردیوں کا بادشاہ مانا گیا ہے ۔
اس میں موجود صحت مند چکنائی جسم کو توانائی دیتی ہے اور اندرونی حرارت پیدا کرتی ہے ۔ اجوائن ایک اور لازمی مصالحہ ہے ۔ یہ ہاضمہ تیز کرتی ہے اور جسم کو اندر سے گرم رکھتی ہے ۔ تل سب سے زیادہ گرم رکھنے والی چیزوں میں شمار ہوتے ہیں۔ باجرے کی روٹی بھی سردیوں کی پہچان ہے ۔ یہ دیر سے ہضم ہوتی ہے ، جس سے جسم زیادہ توانائی خرچ کرتا ہے اور گرمی پیدا ہوتی ہے ۔ ادرک ہاتھ پاؤں کی ٹھنڈک دور کرتا ہے ۔مونگ کی دال، جو ہلکی مگر گرم مصالحوں اور گھی کے ساتھ پکائی جائے تو جسم کو سکون اور حرارت دیتی ہے ۔ کھچڑی یا دال کا سوپ سردیوں میں بہترین انتخاب ہے ۔