اے آئی کلاڈ مائتھوس میں سافٹ ویئر ہیک کرنیکی صلاحیت

 اے آئی کلاڈ مائتھوس میں سافٹ ویئر ہیک کرنیکی صلاحیت

نیو یارک(نیٹ نیوز)مصنوعی ذہانت کے میدان میں کام کرنے والے ادارے ‘اینتھروپک’ نے اپنا اب تک کا سب سے طاقتور اور جدید ماڈل کلاڈ مائتھوس پری ویو متعارف کروا دیا ہے۔

یہ نیا ماڈل اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنا ہوا ہے کیونکہ یہ سافٹ ویئر ہیک کرنے اور ان میں موجود خامیاں تلاش کرنے میں انسانوں سے بھی زیادہ مہارت رکھتا ہے ۔کمپنی کے مطابق یہ ماڈل ان کے پچھلے تمام ماڈلز اور مارکیٹ میں موجود دیگر حریفوں کو پیچھے چھوڑ چکا ہے ۔ اس نئی ٹیکنالوجی کی حیران کن طاقت کو دیکھتے ہوئے اینتھروپک نے فی الحال اسے عام عوام کے لیے جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کمپنی کا ماننا ہے کہ اگر یہ ماڈل غلط ہاتھوں میں لگ گیا تو سائبر سکیورٹی کے لیے بڑے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ کمپنی ایپل، گوگل، مائیکرو سافٹ اور ایمیزون جیسی چالیس سے زائد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو یہ ماڈل فراہم کریگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں