دنیا کا منفرد ٹریفک سگنل جو سال میں صرف ایک بار گرین ہوتا
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں بعض مقامات پر نیلے رنگ کی ٹریفک لائٹس استعمال کی جاتی ہیں لیکن جاپان کے جزیرے Himakajima میں زیادہ تر علاقوں میں ٹریفک لائٹس سرے سے موجود ہی نہیں ہیں۔
صرف مشرقی بندرگاہ کے قریب ایک واحد ٹریفک سگنل نصب ہے اوریہ سگنل تقریباً سارا سال سرخ ہی رہتا ہے ۔درحقیقت یہ سگنل عام ٹریفک کنٹرول کے لیے نہیں بلکہ تربیتی مقصد کے لیے لگایا گیا ہے ۔ سال میں صرف ایک بار اس کی سبز لائٹ جلائی جاتی ہے تاکہ مقامی افراد کو یہ سکھایا جا سکے کہ کب چلنا ہے اور کب رکنا ہے ۔یہ جزیرہ رقبے کے لحاظ سے نہایت چھوٹا ہے جو ایک مربع کلومیٹر سے بھی کم ہے جبکہ یہاں کی آبادی تقریباً دو ہزار افراد پر مشتمل ہے ۔ کم سڑکیں اور محدود گاڑیاں ہونے کے باعث یہاں ٹریفک سگنلز کی ضرورت بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔